معروف موسیقار وجاہت عطرے 68سال کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہور: فلمی گیتوں کے معروف موسیقار وجاہت عطرے دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق وجاہت عطرے فالج کے باعث جناح اسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔ ان کی عمر 68 برس تھی۔ موسیقار رشید عطرے کے صاحبزادے وجاہت عطرے کا شمار فلم انڈسٹری کے چند معروف موسیقاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے 3ہزار سے زائد فلمی اور غیر فلمی نغموں کی دھنیں ترتیب دیں۔
وجاہت عطرے نے اپنے فنی کریئر کا آغاز 1967 میں فلم پرستان سے کیا۔ انہوں نے بہت سی لازوال فلموں میں اپنی دھنوں کا جادو چلایا جیسے فلم عشق خدا۔ انہوں نے دو سو سے زائد فلموں میں موسیقی ترتیب دی۔ ان کے گانے تمام گلوکاروں نے گائے جن میں نور جہاں ملکہ ترنم کا نام سر فہرست ہے۔ لواحقین میں3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں موسیقی کی دنیا میں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے سرفراز کیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Renowned music composer wajahat attray dies in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply