معروف ایرانی فلم ساز و ہدایت کار عباس کیارستمی انتقال کر گئے

ممبئی: ایران کی سنیما کو دنیا میں مضبوط شناخت دلانے والے مشہور فلمساز اور ہدایت کار عباس کیارستمی چل بسے۔وہ 76 برس کے تھے۔ایران کی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس میں زیر علاج 76 سالہ ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر عباس کیارستمی انتقال کر گئے ہیں۔
عباس کیارستمی پیرس میں کینسر کے علاج کے لیے گئے ہوئے تھے۔مسٹر عباس 1979 میں ایران میں انقلاب کے بعد ایران ہی میں رہے اور انھوں نے 40 فلمیں اور دستاویزی فلمیں بنائیں۔1997 میں ان کو اپنی فلم ٹیسٹ آف چیری کے لیے کانز فلم فیسٹیول کا اعلی ترین ایوارڈ ’پالما ڈور‘ ملا۔
انھوں نے اپنی آخری دو فلمیں ایران سے باہر بنائیں۔عباس ایران کے واحد فلم ڈائریکٹر تھے جن کو کانز میں پالما ڈور ایوارڈ ملا۔ان کی فلم ٹیسٹ آف چیری ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو ایسے شخص کو تلاش کر رہا ہے جو اس کو خودکشی کے بعد دفن کرے۔اس فلم میں اس وقت ایرانی مذہبی رویوں کے بارے میں بات کی گئی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Renowned iranian film director abbas kiarostami dies in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply