خوبصورت اداؤں سے فلم بینوں کو دیوانہ بنا لینے والی دویا بھارتی کی بدھ کو 24ویں برسی

ممبئی: بالی ووڈ میں دویا بھارتی کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی رومانوی اداؤں سے ناظرین کے دلوں میں اپنی ایک خاص شناخت بنائی تھی۔ 25 فروری 1974 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی دویا نے اپنے کیریئر کا آغاز 1990 میں ریلیز تیلگو فلم’ بوبلی راجہ‘ سے کیا تھا جبکہ بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات 1992 میں آئی راجیو رائے کی فلم ’وشواتما‘ سے کی تھی اس فلم میں ان پر فلمایا یہ نغمہ ’ سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آ گئی‘ آج بھی شائقین میں کافی مقبول ہے۔
سال 1992 میں دویا کی شعلہ اور شبنم، دل کا کیا قصور، دیوانہ، بلوان، دل آشنا ہے، جیسی کچھ فلمیں منظر عام پر آئیں جن میں فلم دیوانہ کیلئے انہیں فلم فیئر کی جانب سے ڈیبو اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔1992 سے 1993 کے درمیان دویا نے بالی ووڈ کی 14 فلموں میں کام کیا جو آج بھی نوآموز اداکارہ کے لئے ایک ریکارڈ ہے۔ سال 1992 میں دویا بھارتی نے معرو ف فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ شادی کر لی لیکن شادی کے محض ایک سال کے بعد ہی پانچ اپریل 1993 کو دویا بھارتی کی عمارت سے گر کر موت ہو گئی۔ بعداز مرگ ان کی دو فلمیں رنگ اور شطرنج ریلیز ہوئیں جو باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Remembering the gorgeous divya bharti on her 24th death anniversary in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply