بالی ووڈ دنیا آج بی آر چوپڑا کی 103ویں سالگرہ منا رہی ہے

ممبئی: ہندوستانی سنیما کی دنیا میں بی آرچوپڑا کو ایک ایسے فلمساز کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے فیملی، سماجی اور صاف ستھری فلمیں بنا کر تقریبا پانچ دہائیوں تک فلمی مداحوں کے دلوں میں اپنی خاص شناخت بنائی۔ پنجاب کے لدھیانہ شہر میں 22 اپریل 1914 کو بی آر چوپڑا کی پیدا ئش ہوئی۔ بی آر چوپڑا عرف بلدیو رائے چوپڑا، بچپن سے ہی فلموں میں کام کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنا چاہتے تھے۔بی آر چوپڑا نے انگریزی ادب میں اپنی گریجویٹ کی تعلیم لاہور کے مشہور گورنمنٹ کالج میں مکمل کی۔ بی آرچوپڑا نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور فلم ایک صحافی کے طور پر کیا۔ فلمی میگزین’سنے ہیرلڈ‘میں وہ فلموں پر تبصرہ لکھا کرتے تھے۔ سال 1949 میں فلم’کروٹ‘سے انہوں نے فلم کے میدان میں قدم رکھا لیکن بدقسمتی سے یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔ سال 1951 میں فلم ’افسانہ‘ کی‘جس میں اشوک کمار تھے، بی آرچوپڑا نے ہدایت کاری کی۔ فلم نے باکس آفس پر سلور جوبلی منائی۔ اس فلم کی کامیابی کے ساتھ ہی بی آر چوپڑا فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ سال 1955 میں بی آ چوپڑ ا نے بی آرفلمز بینر کی شروعات کی۔ بی آرفلمز کے بینر تلے انہوں نے سب سے پہلے فلم ”نیا دور “ بنائی۔ فلم نیا دور کے ذریعے بی آرچوپڑا نے جدید دور اورپرانے دور کو سلور اسکرین پر اس خوبصورت انداز میں پیش کیا جو ناظرین کو بہت پسند آیا۔ فلم نیا دور نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ بی آرچوپڑا کے بینر تلے بنی فلموں پر اگر ایک نظر ڈالی جائے ڈالے تو ان کی فلمیں سماج کو پیغام دینے والی ہوتی تھیں۔ بی آرچوپڑاناظرین کو ہر مرتبہ کچھ نیا دکھانا چاہتے تھے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے سال 1960 میں انہوں نے ‘قانون’ جیسی تجرباتی فلم بنائی۔ یہ فلم انڈسٹری میں ایک نیا تجربہ تھا۔ اس فلم میں کوئی نغمہ نہیں تھا۔ اپنے بھائی اور معروف صنعت کار ڈائریکٹر یش چوپڑ ا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں بی آررچوپڑا کا اہم تعاون رہا ہے۔دھول کاپھول ‘،’ وقت ‘اور’ اتفاق ‘جیسی فلموں کی کامیابی کے بعد ہی یش چوپڑا فلم انڈسٹری میں ڈائریکٹر کے طور پر اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ معروف پلے بیک سنگر آشا بھونسلے کو کامیابی کی چوٹی پر پہنچانے میں بی آررچوپڑا کی فلموں کا اہم تعاون رہا ہے۔ پچاس کی دہائی میں آشا بھونسلے کو صرف بی اور سی گریڈ کی فلموں میں ہی گانے کا موقع ملا کرتا تھا۔ بی آرر چوپڑا نے آشا بھونسلے کی صلاحیت کو پہچانا اور اپنی فلم نیا دور میں گانے کا موقع دیا۔ یہ فلم آشا بھونسلے کے فلمی کیریئرکی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں محمد رفیع اور ا?شا بھونسلے کے گائے ہوئے نغمہ بہت مقبول ہوئے جن میں ” مانگ کے ساتھ تمہارا ‘،’ اڑے جب جب زلفیں تیری ‘وغیرہ نغمے شامل ہیں۔ فلم ’نیا دور‘ کی کامیابی کے بعد آشا بھونسلے کو فلم انڈسٹری میں اپنا صحیح مقام حاصل ہوا۔ اس کے بعد بی آر چوپڑا نے آشا کو اپنی کئی فلموں میں گانے کاموقع دیا۔ ان میں وقت، گمراہ ،ہم راز، آدمی اور انسان اور دھند اہم فلمیں ہیں۔ آشا بھونسلے کے علاوہ گلوکار مہندر کپور کو بھی ہندی فلم انڈسٹری میں نئی شناخت دلانے والے بی آرچوپڑا کا اہم کردار رہا۔ اسی کی دہائی میں صحت خراب رہنے کی وجہ بی آررچوپڑا نے فلموں کی ڈائرکشن کم کر دی۔ سال 1985 میں بی آرر چوپڑا نے ناظرین کی نبض پہچانتے ہوئے چھوٹے پردے کی طرف بھی رخ کر لیا۔ دوردرشن کی تاریخ میں اب تک سب سے کامیاب سیریل ‘مہابھارت’کی کامیابی کا سہرا بھی بی آر چوپڑا کو ہی جاتا ہے۔ تقریباً 96 فیصد لوگوں نے اس سیریل کو پسند کیا۔ اسی لئے اس سیریل نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں بھی درج کرایا۔ بی آررچوپڑا سال 1998 میں ہندی سنیما کے اعلی ترین اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازے گئے۔ اس کے علاوہ سال 1960 میں ریلیز ہونے والی فلم قانون کے لئے وہ بہترین ڈائریکٹر کے لیے فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازے گئے۔ کثیر الجہتی شخصیت کے مالک بی آرچوپڑ ا نے فلموں کی ڈائریکشن کے علاوہ باغبان اور بابل جیسی فلموں کی کہانی بھی لکھی۔ اپنی فلموں سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت بنانے والے بی آر چوپڑا 5 نومبر 2008 کو94سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Remembering br chopra with his greatest creation mahabharat in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply