سنجے دت کی گرفتاری کے وارنٹ واپس

ممبئی: معروف بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کو اس وقت زبردست راحت ملی جب ممبئی کی ایک عدالت میں ایک کیس میں عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ان کے خلاف جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری پیر کے روزواپس لے لیے۔سنجے دت اپنے وکیل کے ساتھ عدالت پہنچے اور مجسٹریٹ سی وی پاٹل کی کورٹ میں درخواست گذاری۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں عدالت کے کمرے سے نکال کر تیزی سے عدالت کی پارکنگ میں کھڑی ان کی کار تک پہنچا دیا گیا۔
واضح رہے کہ چار سال قبل 2013میں ایک فلم پروڈیوسر شکیل نورانی کی جانب سے دائر کیے گئے ایک مقدمہ میں عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ممبئی کی ایک عدالت نے بالی ووڈ ا داکارسنجے دت کے خلا ف قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیاتھا۔نورانی نے چار سال پہلے شکایت کی تھی کہ سنجے دت کے خلاف ایک مقدمہ واپس نہ لینے کی صورت میں انڈر ورلڈ ا نہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔یہ مقدمہ مالی تنازعہ کا تھا جس میں نورانی نے دعویٰ کیا تھا کہ سنجے نے جان کی بازی میں کلیدی کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے وعدہ نہیں نبھایا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Relief for sanjay dutt mumbai court cancels his arrest warrant in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply