پاکستانی حکام نے واگہہ بارڈر پر شرمیلا ٹیگور کو روک دیا

لاہور: بالی ووڈ میں اپنی وقت کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی امیگریشن محکمہ کے افسران نے یہ کہہ کر کہ ان کے پاس لاہور میں قیام کرنےکے لئے ’ پولس رپورٹ‘ نہیں ہے اتوار کو واگہہ بارڈر پر روک لیا۔ شرمیلا ٹیگور یہاں لاہور ثقافتی میلے میں شرکت کے لئے4روزہ دورہ پرپاکستان آئی تھیں اور پولس کی حفاظت میں وہ واگہہ باوڈر پہنچی تھیں۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد حکومت پنچاب نے انہیں سرکاری مہمان کا اعزاز بخشا۔ بہرحال جب وہ واگہہ بارڈر پہنچیں تو امیگریشن اہلکاروں نے ان سے کہا کہ ان کے سفر سے متعلق دستاویزوں میں ’پولس رپورٹ‘ نہیں ہے۔ ایف آئی اے کے اہلکار نے کہا کہ شرمیلا کے ساتھ واگہہ سرحد تک آنے والےپروٹوکول آفیسر نے متعلقہ تھانے میں رابطہ کیا اور تقریباً دو گھنٹہ بعد رپورٹ بذریعہ فیکس پہنچ گئی۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ معاملہ سلجھ جانے تک شرمیلا کو مہمان خانہ میں ٹہرایا گیاتھا۔ جس کے بعد وہ مال روڈ پر واقع ہوٹل واپس آگئیں اور پیر کے روز ہندوستان واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Reknowned indian actress stopped at wagah in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply