کل کی معروف اداکارہ رینا رائے آج گوشہ گمنامی میں پڑی ہیں

ممبئی:کبھی اپنی دلکش اداکاری اور خوبصورت سی مسکان کے ساتھ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی بیتے زمانے کی اداکارہ رینارائے کا اپنے عروج کے دور میں ان کا اپنا ایک الگ ہی جلوہ رہا ہے۔
’ ناگن‘ فلم کے اپنے کردار کے لئے وہ آج بھی یاد کی جاتی ہیں۔ حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران جب وہ نظر آئیں تو وہ لوگ جنہوں نے انہیں ان کے عروج میں دیکھا ہے تو لوگ حیران رہ گئے۔ لوگوں کو یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ وہی رینا رائے ہیں جن کی ایک جھلک پانے کےلئے لاکھوں دلوں کی دھڑکنے تھم جایا کرتی تھیں اور جن کی ادائیں ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑنے کا سبب بنتی تھیں۔
لیکن رینارائے کو اس حال میں دیکھ کر ان کے پرستاروں کو کافی تکلیف ہو سکتی ہے جو 80 کے عشرے میں رینا رائے کے حسن کے دیوانے رہے ہو ں گے۔ تصویروں میں وہ بالکل ہی مختلف نظر آرہی ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہےکہ سال 1976میں راجکمار کوہلی کے ہدایت میں بنی فلم ’ ناگن‘ میں رینا رائے نے’ چولہ بدلنے والی ناگن کا مکمل کردار ادا کر کے ناظرین کو مبہوت کر دیا تھا۔ 1977میں ریلیز ہونے والی فلم ’ اپنام‘ رینا رائے کے کیریر کی سب سے بہترین فلموں میں سے ایک ہے ۔ ا سکے لئے انہیں بہتیرن معاون ادکارہ کے لئے فلم فیئر کا آوارڈ دیا گیا ۔
رینارائے کی جوڑی شتروگھن سنہا اور سنیل دت کے ساتھ کافی پسند کی جاتی رہی ہے۔ سال 2000میں جے پی دتہ کی فلم ’ رفیوجی‘ کے ذریعہ رینہ رائے کو آخری بار پردہ سیمیں پر دیکھا گیا تھا۔
اس کے بعد 2004میں ٹی وی شو ’ اینا مینا ڈیکا‘ میں رینا رائے د کھائی دیں۔ ا سکے بعد رینہ رائے گلیمر کی دنیا سے اوجھل ہو گئیں۔ شادی کے بعد لندن میں رہنے اور کچھ اسباب کی بنا پر پاکستان میں رہنے کے بعد رینا رائے اب ہندوستان میں گمنامی کی زندگی بسر کر رہی ہیں۔

Title: reena roy now and then and lesser known facts | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )
Tags:

Leave a Reply