مجھ پر ہمیشہ بھگوان رام کی مہربانی رہی ہے: رضا مراد

نئی دہلی : بالی ووڈ فلموں میں اپنی مسحور کن آواز اور اداکاری سے اپنی شناخت بنانے والے اداکار رضا مراد نے کہا کہ ان کی زندگی میں ‘بھگوان رام’ کی مہربانی رہی ہے۔ دہلی کی لو-کش رام لیلا میں راجہ جنک کا کردار ادا کرنے والے رضا مراد نے کہا کہ ان کی زندگی میں بھگوان رام کا کافی عمل دخل اور کرم رہا ہے۔
رام سے میرا تعلق ایسا ہے کہمیں رام پور کا رہنے والا ہوں جس میں رام لفظ ہے اسکول میں میرا پورا نام رضا علی مراد تھا جو انگریزی کے آر اے اور ایم سے بنا ہے اور اسے ملانے پر’رام‘بنتا ہے۔اپنے فلمی کیریئر کے بارے میں انہوں نے کہا کہبالی وڈ میں مجھے پہلا موقع بابورام اشارہ نے دیا، جن کے نام میں’رام‘لفظ ہے۔
میری زندگی کی تین سب سے بڑی ہٹ فلموں’رام تیری گنگا میلی‘’،’رام لکھن‘ اور’رام لیلا‘میں بھی’رام’‘ کا نام ہے۔گزشتہ سال اس رام لیلا میںراون کا کردار ادا کرنے والے رضا مراد نے کہا کہ اس رام لیلا سے ایک بہت ہی اچھا قومی خیر سگالی کا پیغام بھی جا رہا ہے کہ ایک مسلمان آرٹسٹ بھی رام لیلا میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی یہ روایت رہی ہے کہ ہم سبھی ذات اور مذہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raza murad deep attchment with ram in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply