روینہ ٹنڈن پہلی ہندوستانی خاتون خلا نورد کلپنا چاولہ کا کردار نبھانا چاہتی ہیں

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن پردہ سیمیں پہلی ہندوستانی خاتون خلا نورد کلپنا چاولہ کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ روینہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ماتر‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ روینہ نے بتایا کہ وہ خلا میں جانے والی پہلی ہندوستانی خاتون کلپنا چاولہ کی زندگی سے کافی متاثر رہی ہیں۔ موقع ملنے پر وہ کلپنا کا کردار پردے پر ضرور ادا کریں گی۔
روینہ کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے کلپنا چاولہ کی بایو پک کے پر غور کر رہی ہیں۔ روینہ ٹنڈن نے کہا ”کافی وقت سے سوچ رہی ہوں کہ اصل زندگی کی ہیروئن کلپنا چاولہ کی زندگی پر فلم ضرور بننی چاہئے۔ کلپنا نے ہمارے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ان کے ساتھ بہت ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
کبھی کبھی خواتین کی ایسی کہانیاں سامنے آتی ہیں جنہوں نے کافی بڑے کام کئے ہوتے ہیں لیکن وہ کہانیاں اسکرین تک نہیں پہنچ پاتیں۔ ہمارے پاس ایسی بہت ساری کہانیاں ہیں خواتین پر مبنی ہیں۔ مجھے لگتا ہے ایسی کہانیوں پر خوب کام ہونا چاہئے تاکہ وہ کہانیاں منظر عام پر آ سکیں“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: raveena tandonraveena tandon wants to do kalpana chawla in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply