فلم سمبا نے صرف پانچ روز میں سواسوکروڑ روپے کمائی کر کے شاہ رخ کی زیرو کو پچھاڑ دیا

ممبئی: ٹریڈ انالسٹ ترن آدرش کے مطابق روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بنی فلم سمبا کی،جس میںرن ویر سنگھ اور سارا علی خان مرکزی کردار مین ہیں،باکس آفس پر زبردست آمدن ہو رہی ہے ۔ترن آدرش نے ایک ٹوئیٹ کر کے بتایا کہ اس فلم نے محض5روز میں 124.54کروڑ روپے کی آمدن ہوئی۔ یہ فلم 120کروڑ وپے کے بجٹ سے بنی تھی اور اب وہ ا س کمائی کے ساتھ ہی ساڑھے چار کروڑ روپے منافع سے چل رہی ہے۔واضح ہو کہ جمعہ کو جس روز فلم سنیما گھروں کی زینت بنی اسی روز اس نے20کروڑ 72لاکھ روپے کمائے تھے۔ دوسرے روز23.23کروڑ،تیسرے روز 31.06کروڑ ، چوتھے روز 21.24کروڑ اورپانچویں دن 28.19کروڑ روپے کی آمدن ہوئی۔ اس آمدنکے بعد سمبا فلم معروف ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم زیرو کی،جس میں شاہ رخ خان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے،مجموعی آمدنی سے بہت آگے نکل گئی ہے۔21دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ”زیرو“ 15روز میں ابھی تک صرف91کروڑ روپے ہی کما سکی ہے جو فلم سمبا کے مقابلہ میں” زیرو“کمائی ہے۔اور یہ فلم زیرو فلاپ کے زمرے میں شامل ہو گئی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ranveer singhs film simba roars into rs 100 crore club with big jump in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.