فلم’ پدماوت ‘میں علاؤالدین خلجی کا کردار ادا کرنے پر رن ویر سنگھ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار رن ویر سنگھ کوسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘میں علاؤا لدین خلجی کا کردار ادا کرنے پر ہندوستانی فلمی دنیا کا سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈسے سرفراز کیا جارہا ہے ۔
ڈی ایس ای ایف کمیٹی نے رنویر سنگھ کو ایک مکتوب ارسال کر کے انہیں مطلع کیا کہ ” ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی رہی کہ فلم پدماوت میں علاوالدین خلجی کاکردار ادا کرنے کے لئے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کےلیے آپ کا انتخاب کیا گیا ہے“۔
واضح رہے کہ فلم پدماوت ریلیز سے اب تک باکس آفس پر 400کروڑ روپے سے زائد کی آمدن کر چکی ہے۔ دنیا بھر میں اس فلم کو خوب پذیرائی ہوئی اور کافی پسند کیا گیا، اس فلم رانی پدماوتی کا کردار اداکارہ دیپکا پڈوکون نے ادا کیا ہے ۔
فلم پدماوت میں جس کردار کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا اور سراہا گیا وہ علاوالدین خلجی کا رول تھا ۔ اس فلم میں رنویر سنگھ کی اداکاری نے بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سے لیکر تمام بڑی شخصیتوں کو متاثر کیا تھا۔
فلم میں رنویر سنگھ کی اداکاری سے امیتابھ اتنے متاثر ہوئے تھے کہ انہوں نے رنویر کے لئے تحفہ بھی بھیجا تھا۔ فلم پدماوت رنویر سنگھ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

Title: ranveer singh to be awarded dada saheb phalke excellence award for padmaavat | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply