رنویر سنگھ نے راکھی ساونت کو راک اسٹار بتا کر” آئی لوویو“ بھی کہا

نئی دہلی: اداکار رنویر سنگھ ا نے جوکثر اپنی عجیب حرکتوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں، ٹریڈ تجزیہ کار کومل نہٹا کے ساتھ جی کیفے کے چیٹ شو اسٹوری نائٹس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت راک اسٹار جیسی لگتی ہیں۔

در اصل انٹرویو کے دوران رنویر سنگھ نے شو کی میزبان کومل نہٹا سے پوچھا کہ ان کے لئے گئے اب تک کے انٹرویو میں سب سے برا سلیبرٹی کون تھا؟ تو نہٹا نے راکھی کا نام لیا ،تبھی رنویر سنگھ نے کہا کہ راکھی راک اسٹار ہیں۔

مزید برآں رنویر سنگھ نے راکھی ساونت کو آئی لو یو بھی کہہ ڈالا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دفعہ وہ ایسے لباس میں کاسٹنگ ڈائریکٹر شانو شرما کے گھر چلے گئے تھے جیسا لباس ’ مسٹر انڈیا‘ میں ارون کا کرادار ادا کرتے ہوئے انل کپور نے زیب تن کیا تھا۔

رنویر کو لگتا تھا کہ ڈائریکٹر شیکھر کپور فلم کے سیکنڈ پارٹ کےلئے ایسے ہی مسٹر انڈیا کی تلاش کر رہے ہو ں گے۔ انٹرویو میں اپنی اہلیہ دیپکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیوی کے ساتھ ہی اپنی بہن رتیکا بھونانی کے کافی قریب ہیں ۔ وہ میری دوسری ماں ہیں۔

کیونکہ وہ ہمیشہ مجھ سے ایسا برتاؤ کرتی ہیں جیسا کسی بچے سے کیا جاتاہے۔وہ میرے لیے آج بھی چاکلیٹیں خریدتی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ranveer singh calls rakhi sawant a rock star reveals his 2am friend in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.