پدماوتی میں علاء الدین خلجی کا کردار ادا کرنا نہایت مشکل: رنویر

ممبئی:باجی راؤ مستانی کی کامیابی سے زبردست حوصلہ پاکر سنجے لیلا بھنسالی ایک اور پیریڈ ڈرامہ فلم ”پدماوتی“ بنا رہے ہیں۔ بھنسالی کی یہ فلم خلجی خاندان کے دوسرے حکمران علاء الدین خلجی اور میواڑ کی ملکہ پدماوتی کے لیے اس کی جنونی محبت کی کہانی بیان کرے گی۔ ملکہ پدماوتی اپنی خوبصورتی، ذہانت اور شجاعت کے لئے مشہور تھی۔ پدماوتی میں رنویر سنگھ، علاء الدین خلجی کا کردار اداکرتے نظر آئیں گے۔ وہیں دیپکا پدوکون، پدماوتی کا کرداراداکرنے والی ہیں۔
فلم میں شاہد کپور بھی کام کر رہے ہیں۔ رنویر سنگھ پدماوتی کے لئے زبردستتیاری میں لگے ہوئے ہیں۔وہ اپنے رول کو لے کر کافی فکر مند نظر آ رہے ہیں۔ رنویر اپنے کردار میں ڈھلنے کے لئے ہٹلر جیسے آمر سے تحریک لے رہے ہیں۔ پدماوتی میں رنویر کو ظالم حکمران علاؤالدین خلجی کا کردار ادا کرنا ہے اور اس لئے بھنسالی نے رنویر کو دنیا کے سب سے زیادہ ظالم اور سفاک ڈکٹیٹر ہٹلر کی کتاب پڑھنے کو دی ہے۔ رنویر سنگھ اسے اپنے کریئر کا اب تک کا سب سے مشکل رول مانتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ranveer singh as alauddin khilji in padmavati in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply