ہماری شادی میں موبائل فون لے کر نہ آئیں :دیپیکا رن ویر کی مہمانوں سے درخواست

نئی دہلی:میڈیا خبروں کے مطابق بالی ووڈ اسٹار دیپکا پڈکون وار رنویر سنگھ 20نومبر 2018کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے ، دونوں کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہے ۔

شادی میں دیپکا اور رنویر نے صرف اپنے قریبی دوست احباب کو ہی شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔ یہ شادی اٹلی میں ہوگی۔ دیپکا اور رنویر نے اپنی شادی کو بے حد خاص اور خفیہ رکھنا چاہتی ہیں۔

اس جوڑے نے سونم کپور اور انوشکا شرما کی شادی سے سبق لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ شادی میں مہمانوں سے موبائل اور کیمرہ نہ لانے کی گزارش کی گئی ہے۔ در اصل وہ نہیں چاہتے کہ شادی میں آئے دوست احباب  ان کی  شادی  کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ شادی کی تصویریں باہر عام نہ ہو ا س بات کا خاص خیال رکھنے کےلئے سخت انتظام کیا جائے گا۔

اداکارہ دیپکا پڈکون اور اداکار رنویر سنگھ اپنی شادی کی تصویریں اور ویڈیو خود شیئر کریں گے۔ ملک اٹلی کے ’ لیک کومو‘ کے خوبصورت نظاروں کے درمیان رنویر سنگھ اوردیپکا پڈکون سات پھیرے لیں گے۔

دیپکا اپنی شادی کو لیکر کافی پرجوش ہیں ۔ ایسا خیا ل کیا جاتا ہے کہ اداکارہ دیپکا پڈکون کو اٹلی بہت پسند ہے اس لئے رنویر اور دیپکا نے یہاں ڈیس ٹینیشن ویڈنگ منصوبہ بنایا ہے۔غورطلب ہے کہ دیپکا اور رنویر ا ٹلی میں پنی شادی رسم رواج کرنے کے بعد ممبئی میں ایک بڑا استقبالیہ دیا جائے گا ۔

دیپویر کے نام سے مشہور یہ جوڑی 2013سے ایک دوسرے کے تعلقات میں ہیں۔ اس جوڑی کوفلمی پردے پر فلم ’ رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور پدماوت میں دیکھا جا چکا ہے ۔جسے لوگوں نے پسدیدگی کی نظروں سے دیکھا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ranveer and deepika say no to mobile phones at their italian wedding in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply