جنہیں ایکٹنگ نہیں آتی انہیں بھی دیگر ادکاراؤں کے مساوی پیسہ چاہئے: رانی مکھرجی

ممبئی: فی دنوں کے بعد فلم انڈسٹری میں دوبارہ واپسی کر ر نے والی اداکارہ رانی مکھرجی نے، جو آجکل اپنی آنے والی فلم ’ ہچکی‘کی تشہیر میں کافی مشغول ہیں حال ہی میں ایک انٹریو کے دوران بالی وڈ میں فنکاروں کو برابر پیسے نہ ملنے کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں بڑے ہی سخت لہجہ میں کہا کہ آج کل تو وہ لوگ بھی پیسوں کی بات کرنے لگے ہیں جنہیں ایکٹنگ نہیں آتی۔
رانی مکھر جی نے کہا کہ وہ پیسوں کے لئے بالی وڈ میں آئی تھی، وہ خوش رہنا چاہتی تھی، اور اسی کے ساتھ اپنے کام کا لطف لینا چاہتی تھیں اس لئے انہوںنے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔
جہاں تک پیسوں کی بات ہے تو رانی نے بتایا کہ ان کے پیسوں کا پورا حساب ان کے والدین رکھتے ہیں۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے رانی نے کہا کہ انڈسٹری میں کچھ ایسے فنکار موجود ہیں ، جنہیں ایکٹنگ نہیں آتی پھر بھی وہ بڑے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ان لوگوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ انہیں اپنی فیلڈ میں اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔رانی مکھرجی کہتی ہیں کہ اداکار اور اداکارہ تو ربن کاٹ کر بھی پیسہ کما لیتے ہیں ،رانی نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر ادتیہ چوپڑا کے کام میں کبھی بھی دخل نہیں کرتی ہیں۔ انہو ںنے بتایا کہ جس طرح ہم محنت کرتے ہیں اس حساب سے ہماری کامیابیاں ہماری ہیں۔
اور ان کی کامیابی ان کی ہے۔ رانی نے کہا کہ میں نے صرف اپنے شوہر کے پرڈکشن ہاؤس میں تعاون کیا ہے۔ لیکن کمپنی ان کے والد اور انہی کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں رانی مکھرجی اپنے ایک ٹوئٹ کی وجہ سے سرخیوں میں آ گئیں تھیں۔ جس میں انہوں نے شادی شدہ اداکاراؤں کو کام دیے جانے کی بات کی تھی۔

Title: rani takes a jibe at actors says people who dont know acting talk of pay parity in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply