میری آواز کو ناپسند کرنے کے بعد عامر خان نے مجھے سے معافی مانگی تھی : رانی مکھر جی

نئی دہلی:تقریباً چار سال بعد پردہ سیمیں پر واپسی کر رہی رانی مکھرجی کی آواز ان کے ابتدائی دور میں پریشانی کا سبب رہی ۔ ایک انٹرویو کے دوران رانی مکھرجی نے اپنے ابتدائی دور کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ آج ان کی آواز ان کی پہچان ہے ۔
ایک وقت تھا جب فلم میکر کا کہناتھا کہ ان کی آواز دیگر اداکارؤں کے جیسی پتلی اور سریلی نہیں ہے۔ فلم ’ غلام ‘ کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے رانی مکھرجی نے بتایا کہ اس فلم میں عامر خان ،ہدایت کار وکرم بھٹ اور پروڈیوسر مکیش بھٹ کو لگا کی ان کی اصلی آواز کردار کے حساب سے فٹ نہیں بیٹھ رہی ہے۔
اس لئے ان کے کردار کی آوازڈب کروائی گئی ۔ اس دوران میں فلم غلام اور کرن جوہر کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے ، میں ساتھ ساتھ کام کر رہی تھی۔ تب کرن نے کہا کہ جب رانی مکھرجی پہلی فلم میں ان کی آواز میں ڈبنگ ہوئی ہے تو وہ اپنی فلم میں رانی مکھرجی کی اصل آواز ہی رکھیں گے۔
رانی کہتی کہ کرن جوہر نئے ہدایت کار تھے وہ میرے کردار کی آواز کسی اور سے ڈب کروا سکتے تھے پر انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور کہا میری آواز میری روح ہے۔ان کا یہ یقین میرے لئے آگے چل کر میری ہمت بنی۔
رانی نے بتاتے ہوئے کہا کہ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے ، دیکھنے کے بعد عامر خان نے مجھے فون کیا اور مجھ سے معافی مانگی اور کہا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ تمہاری آواز فلم کے لئے سہی ہے پر فلم دیکھنے کے بعد میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں اور کہا کی تمہاری آواز بہت اچھی ہے۔
رانی مکھرجی کی فلم ’ ہچکی ‘ 23مارچ 2018کو ریلیز ہو رہی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rani mukerji revealed secrets of aamir khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply