رانی مکھرجی کی خواہش:شاہ رخ خان اورسلمان خان آپس میں سمدھی بنیں

نئی دہلی: پردہ سمیں پر بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ جوڑی سب دیکھ ہی چکے ہیں، وہیں اب رانی مکھرجی نے شاہ رخ اور سلمان کے مداحوں کو سب سے بڑا سرپرائز دے دیا ہے ۔

ایک بار پھر کرن ارجن یعنی شاہ رخ اور سلمان کی جوڑی کو ٹی وی شو ’ دس کا دم‘ جس کے میز بان خود سلمان خان ہیں میں ایک ساتھ نظر آئیں گے اور ان کے ساتھ اداکارہ رانی مکھرجی بھی د کھائی دیں گی۔

شو ’ دس کا دم‘ کے آخری ایپی سوڈ یعنی فائنل میں تینوں فلمی ستارے آپسی بات چیت کے دوران بالی ووڈکنگ شاہ ر خ نے بتایا کہ ان کا چھوا بیٹا ابرام کس طرح سلمان خان کی طرح ہے ، شاہ رخ نے کہا کہ وہ ہر چھوٹی سی بات پر اکثر مجھے اور اپنی ماں گوری خان کو کہتا ہے کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں، اور وہ تقریباً ہر لڑکی سے اپنے پیار کا اظہار کرتا رہتا ہے۔

تبھی رانی مکھرجی اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتی ہیں ” سلمان میری خواہش ہے کہ آپ کی بیٹی ہو! آپ کی بیٹی سب سے خوبصورت لڑکی ہوگی، اس میں تمہاری ساری خوبیاں ہوں،مستقبل میں دونوں کارشتہ بن جائے اور شادی ہو جائے، ہم سچ میں ابرام خان کے ساتھ تمہاری بیٹی کی جوڑی دیکھنا چاہیں گے“۔

رانی کی بات کو اچک کر شاہ رخ کہتے ہیں ’ ہمیں اس شو میں رانی کو نہیں بلانا چاہئے تھا، وہ شو پراور کچھ نہیں بس یہی قصہ کہہ رہی کہ اس کا رشتہ اس سے ، ا سکا رشتہ ا س سے، اس کا تونام شادی مکھرجی ہونا چاہئے تھا“۔ شو دس کا دم کے اس فائنل ایپی سوڈ میں سلمان شاہ رخ کو ٹھیلے پر کھینچتے نظر آئیں گے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rani mukerji announces marital alliance shah rukh khan son abram salman khan daughter in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply