کرن جوہر رنبیر اور رنویر کے ساتھ’ سنگم‘ کا ریمیک بنا سکتے ہیں

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز کرن جوہر سپر ہٹ فلم ”سنگم“ کا ریمیک بنا سکتے ہیں۔ کرن نے سبھاش گھئی کی سپر ہٹ فلم رام لکھن کا ریمیک بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن بات نہیں بن سکی۔ایسی خبر ہے کہ وہ اب راج کپور کی فلم سنگم کا ریمیک بنا سکتے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ کرن’ سنگم‘ کا ریمیک رنبیر اور رنویر کے ساتھ بنانا چاہتے ہیں۔ رنبیر اور رنویر کرن جوہر کے ٹی وی شو ‘کافی ود کرن’ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔خبرہے کہ راج کپور اور راجندر کمار کی سپرہٹ فلم ‘سنگم’ میں کرن دونوں کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ اس بارے میں دونوں نے کافی پہلے دلچسپی ظاہرنہیں کی تھی لیکن اب شو پر ساتھ آنے کے بعد فلم کو بنانے کی بات ہو رہی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ranbir ranveer in karan johars sangam remake in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply