ایان مکھرجی نے رنبیرکپور کوعالمی سطح کا سوپر ہیرو بنانے کا دعویٰ کیا

ممبئی:ڈائریکٹر ایان مکھرجی راک سٹار رنبیر کپور کو بین الاقوامی سپر ہیرو بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایان مکھرجی اداکار رنبیر کپور کو لے کر فلم ”ڈریگن“ بنانے جارہے ہیں اس فلم میں ہالی وڈ اسٹائل کے انیمیشن اور اسپیشل وزیول افیکٹس ہونگے جس کا کام امریکی سٹوڈیو میں ہی کروایا جائے گا۔
اس فلم میں رنبیر کپور سوپرہیرو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ڈریگن کو حقیقت میں آنے کے لئے ابھی طویل وقت لگے گا۔ ذرائع کے مطابق ایان اور ان کی ٹیم امریکہ کے لئے روانہ ہو گئی ہے کیونکہ وہ رنبیر کپور کو ایک بین الاقوامی سپر ہیروز بنانے کے لئے کوئی کور کسر نہیں چھوڑنا چاہتے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ranbir kapoors super hero film is called dragon in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply