ہیرانی بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی اداکاری سے زبردست متاثر ہوئے

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور فلمساز راج کمار ہیرانی راک سٹار رنبیر کپور کی اداکاری سے متاثر ہوکر ان کے مداح بن گئے ہیں۔ بالی وڈ فلم ساز راج کمار ہیرانی، سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم بنا رہے ہیں۔ اس فلم میں رنبیر کپور، سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم میں اپنے کردار کے تیئں وہ کافی مشقت کر رہے ہیں تاکہ فلم میں کہیں کوئی بھی کمی نہ رہے۔ جسکے باعث رنبیر کپور ہو بہو سنجے دت جیسے نظر آرہے ہیں۔ہیرانی کسی بھی فنکار سے یوں ہی متاثر نہیں ہوتے ہیں چونکہ وہ خود بھی کافی باریکیوں کو دھیان میں رکھتے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے عامر خان کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ ان کے ورکنگ اسٹائل سے بہت متاثر ہوئے تھے۔
عامر کے بعد اب رنبیر کپور سے ہیرانی کافی حیران ہیں۔ ہیرانی نے کہا، ”رنبیر نے سنجے دت کے کردار میں خود کو جس طرح ڈھالا ہے، وہ انہیں دیکھ کر حیران ہیں۔ وہ ہر روز صبح تین بجے اٹھ جاتے تھے اور پھر تقریباًپانچ گھنٹے انہیں میک اپ کے لئے بیٹھنا ہوتا تھا۔لیکن انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔ان سے آپ 12 گھنٹے بھی کام کروا لیں وہ انکار نہیں کرتے۔ وہ ہمیشہ کام سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور کام کو ہی توجہ دیتے ہیں۔ میں نے کبھی بھی ان کو کسی بات کی شکایت کرتے نہیں دیکھا ہے اور اس وجہ سے میں خود ان کا پرستار بن گیا ہوں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ ایسے دور میں فلمیں بنا رہا ہوں، جس میں رنبیر جیسے نوجوان اداکار بھی ہیں“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ranbir kapoor looks carbon copy of sanjay dutt in his latest pics in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply