رنبیر کپور فلم میں سنجے دت جیسا نظر آنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں

ممبئی:بالی وڈ کے راک ا سٹار رنبیر کپور ماچومین سنجے دت جیسا دکھائی دینے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ بالی وڈ کے مشہور فلم ساز راجکمار ہیرانی، سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم بنانے جا رہے ہیں جس میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کے رنبیر کپور کافی محنت کررہے ہیں اور وہ کوئی کسر باقی نہیں چھوڑنا چاہتے۔
وہ سنجے دت کے لک ، اسٹائل وغیرہ پر کافی سنجیدگی کے ساتھ خود کو تیار کررہے ہیں اسی کے ساتھ وہ سخت فزیکل ٹریننگ ست بھی گزر رہے ہیں جس کا اثر ان کی باڈی پر بھی دکھائی دینے لگا ہے۔ سنجے دت کی عمر 57 سال ہے اور ان کے جیسا نظر آنے کے لئے رنبیر کو سخت محنت کرنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے ایسا کرنے کے لئے 250 گھنٹے کا سنجے دت سے منسلک فوٹیج بھی دیکھا ہے جس میں فلم، ویڈیو، انٹرویو وغیرہ شامل ہیں۔

Title: ranbir kapoor has beefed up well and is now the spitting image of sanjay dutt | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply