کپور خاندان کی آنے والی فلم میں رنبیر کپور اپنے دادا راج کپور کا کردار ادا کریں گے

ممبئی:بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سلور اسکرین پر اپنے دادا شو مین راج کپور کا کردار ادا کرتے نظر آسکتے ہیں۔ بالی ووڈ میں ایسی خبریں ہیں کہ رندھیر کپور اور ریشی کپور اپنے والد ،بالی ووڈ کے معروف اداکار راج کپور کی زندگی پر فلم بنانے والے ہیں۔خبر ہے کہ رنبیر کپور اس فلم میں اپنے دادا راج کپور کا کردار ادا کریں گے۔
کہا جارہا ہے کہ یہ بایوپک کپور خاندان کا ڈریم پراجیکٹ ہے۔طویل عرصے سے رندھیر کپور اور رشی کپور یہ فلم بنانا چاہتے ہیں۔دونوں بھائی راج کپور کے رول کےلئے کسی اداکار کو فائنل نہیں کر پارہے تھے بعد میں انہیں رنبیر کپور ہی اس رول کے لئے صحیح لگے۔ان کے مطابق رنبیر کپور اپنے خاندان سے اچھی طرح واقف ہیں اس لئے اس رول کو وہی بہت خوبصورتی اور کامیابی کے ساتھ نبھا سکیں گے۔
رنبیر کپور ،راج کپور کے بہت بڑے پرستار ہیں۔انہیں اکثر راج کپور کے گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔یہ فلم آرکے فلمس پروڈیوس کرے گا۔فلم کے بارے میں ابھی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ranbir kapoor as raj kapoor in coming kapoors film in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply