رنویر کپور کی آنے والی فلم ’شمشیرا‘ عید پر ریلیز ہوگی، سلمان خان کی فلم سے مقابلہ ہو سکتا ہے

نئی دہلی: اداکار رنویر کپورکی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم’ سنجو‘کی کامیابی کے بعد یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’ شمشیرا‘ 31 جولائی 2020میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اب ایسا خیال کیا جانے لگا ہے کہ رنویر کپور کی اس فلم کا بالی ووڈ دبنگ یعنی سلمان خان کی فلم سے، جو عام طور پر عید کے موقع پر اپنی فلم ریلیز کرتے ہیں، مقابلہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ رنو یر کپور اور سلمان خان کے رشتہ میں اسی وقت کھٹاس آگئی تھی جب رنویر کپور اور اداکارہ کٹرینہ کیف کے درمیان بریک اپ ہواتھا۔ تبھی سے سلمان خان ایکٹر رنویر کپور کو نا پسند کرنے لگے تھے۔

فلم ’ سنجو‘ کے ریلیز سے پہلے بھی سلمان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سنجے دت کی سوانح کا اختتام پسند نہیں ہے اورنویر کپور کے بجائے سنجے دت کو خود اسے پلے کرنا چاہئے تھا۔

واضح رہے کہ رنویر کپور نے بھی میڈیا کو دئیے ایک انٹریو میں اس تبصرہ پر گول مول جواب دیا تھا۔ خبریہ بھی تھی کہ سونم کپور کی شادی کے موقع پررن ویر کپور کے والد رشی کپور سنگیت پارٹی کے دوران سہیل خان کی بیوی کے ساتھ بد تمیزی سے پیش آئے تھے جس کی وجہ سے پورا خان کنبہ رشی کپور سے ناراض ہو گیا تھا۔

تواب ایسے میں کہا جا سکتا ہے کہ کپور اور خان فیملی کے درمیان سرد جنگ چل رہی ہے ، اب اس کا اختتام کہاں ہوگا یہ کہنا مشکل ہوگا۔ فلم شمشیرا میں اداکار رنویر کپور کے ساتھ اداکارہ وانی کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ranbir kapoor and sanjay dutt starrer shamshera gets a release date in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply