ایشوریہ کے ساتھ بولڈ مناظر فلمائے جانے پر مجھے شرم آتی تھی: رنبیر کپور

نئی دہلی: بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں ایشوریہ رائے کے ساتھ فلم’ اے دل ہے مشکل ‘ میں بولڈ سین کرنے میں شرم آتی تھی۔ کرن جوہر کی ہدایت میں بنی فلم اے دل ہے مشکل 28 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔
فلم میں ایشوریا رائے، رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے کام کیا ہے۔فلم میں رنبیر کپور اور ایشوریہ رائے بچن کے بولڈ مناظر فلمائے گئے ہیں۔ایشوریہ خود ان بولڈ مناظر کو لے کر بہت پرجوش تھیں۔رنبیر نے بتایا کہ ان بولڈ مناظر کے دوران انہیں کیسا محسوس ہو رہا تھا۔رنبیر نے کہا “میں جب ایشوریہ کے ساتھ بولڈ سین کرتا تھا، تو مجھے بہت شرم آتی تھی۔ میرے ہاتھ کانپنے لگتے تھے۔میں ان کے رخساروں کو چھونے میں جھجکتا تھا۔
ایشوریا نے ہی شوٹنگ کے دوران ہچکچاہٹ دور کی۔ ایشوریا نے ہی کہا کہ کیا پریشانی ہے؟ ہم ایکٹنگ کر رہے ہیں اور اپنا کام صحیح سے کرو۔پھر میں نے سوچا کبھی ایسا موقع ملے گا نہیں۔ اس کے ساتھ ہی میری دو خواہشیں اب مکمل ہو گئی ہیں۔ایک مادھوری کے ساتھ ایک گانا کرنے کی اور دوسری ایشوریہ کے ساتھ کام کرنے کی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ranbir ash anushka are at their boldest best in adhm trailer in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply