امیتابھ و شاہ رخ خان نے راکھی کی مبارکباد دی

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف شخصیات بشمول امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، دیپکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑا نے رکھشا بندھن کے موقع پر اپنے بہن بھائیوں اور مداحوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔

شاہ رخ خان نے ٹوئیٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بیٹی سہانہ خان کو اپنے چھوٹے بھائی ابرام کے ساتھ راکھی کا تہوار منانے اور اسے راکھی باندھتے کھینچی گئی تصاویر پوسٹ کیں۔پرینکا جو حال ہی میں ایک امریکی گلوکار سے منسوب ہوئی ہیں اپنے بھائی کے ساتھ اپنے پسندیدہ تہواروں میں سے ایک راکھی تہوار منانے کی تصویر پوسٹ کی۔

فرحان اختر نے بھی اپنی بہن اور فلم ساز زویا اختر کو”بہنا کا کیاکہنا“ کے عنوان کے ساتھ بچپن کی تصاویر پوسٹ کر کے راکھی کی مبارکباد دی۔’علاوہ ازیں ابھیشیک بچن، سارہ علی خان، سیف علی خان اور اکشے کمار نے بھی ایک دوسرے کو اورتمام ہندوستانیوں کو اس مقدس تہوارپر مبارکباد دی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raksha bandhan bollywood celebs share love for siblings in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply