راکھی ساونت نے ’بگ باس سیز ن 12‘ کا مذاق اڑایا

نئی دہلی: ان دنوں ٹی وی شو ’ بگ باس ‘ کاکافی چرچا ہے ۔ حال ہی میں ایک تقریب میں عرشی خان کے ساتھ شرکت کرنے پہنچی اداکارہ راکھی ساونت نے سلمان خان کے ریلٹی شو بگ باس سیزن 12کا خوب مذاق اڑایا ۔

راکھی ساونت سے تقریب میں بگ باس کے بارے میں سوال کیا گیا تو جواب دیتے ہوئے راکھی نے کہا” اس بار بگ باس میں کیسے ٹھنڈے مہمان مدعو کیے گئے ہیں۔ عرشی کی طرف دیکھتے ہوئے راکھی نے کہاکہ بگ باس کے میزبان کو عرشی کو مدعو کرناچاہئے اگر یہ شو میں جائیں گی تو تباہی مچا دیں گی کیونکہ عوام کی پسندیدہ عر شی کا دوسرا نام تباہی ہی ہے۔

تقریب میں موجود عرشی خان سے جب پوچھا گیا کہ بگ باس سیز ن 12کے کس مہمان کووہ سپورٹ کر رہی ہیں تو اس کے جواب میں انہوںنے کہا ’ میں تو شری سنت کو سپورٹ کر رہی ہوں، وہ میرے کافی اچھے دوست ہیں اور گیم میں وہ سب سے بہتر کھیل رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت بگ باس سیز ن 1کی مہمان رہ چکی ہیں ،اپنے انداز بیاں سے لوگوں کو متاثر کرنے والی راکھی بگ باس میں خوب ہنکامہ برپا کیا تھا، راکھی کا یہ انداز ناطرین کو کافی پسند آیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rakhi sawant reacts salman khan show bigg boss 12 contestants in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply