سنی لیونی کے نیم عریاں لباس سے لڑکیوں پر غلط اثر پڑ رہا ہے: راکھی ساونت

ممبئی: ہر معاملہ میں سنی لیونی پر اعتراض کرتے رہنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے سنی لیونی پر اس وقت ایک اور حملہ کر دیا جب آرجے سدھارتھ کے ساتھ ایک انٹرویو میں راکھی ساونت نے کہا کہ سنی لیونی اتنے چھوٹے چھوٹے کپڑے پہنتی ہیں تو انہیں تو بھگوان کی طرح پوجا جاتا ہے اور جب اگر ہم نیم عریاں لباس پہنتے ہیں تو عوام ہو یا نیوز چینل ہمیں صلواتیں ہی سناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ہم ہندوستانی ہیں اور ہم کتنے بھی ماڈرن کیوں نہ بن جائیں ہمارے لیے بندشیں ہوجاتی ہیں کہ یہ نہ کیا جائے اور وہ نہ کیا جائے۔ راکھی نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ انہوں نے سنی لیونی کے شوہر کو بھی لپیٹ لیا اور ان پر بھدے قسم کا تبصرہ کرتے ہوئے لگے ہاتھوں مشورہ دے ڈالا کہ اپنی شبیہہ بدلیں تاکہ انہیں اچھے رول مل سکیں ۔لیکن راکھی نے کہا کہ پھر بھی انہیں امید ہے کہ ایسا نہیں ہو پائے گا۔راکھی نے کہا کہ بھگوان نے اگر سددھرنے کا ایک موقع دیا ہے تو وہ پھر سے یہ سب کیوں کر رہی ہیں۔ میں ان کی ماں نہیں ہوں ، انہیں نصیحت نہیں کر رہی لیکن میں اپنے ملک کی لڑکیوں کی حفاظت کرنا چاہتی ہوں۔کیونکہ آج کل ہر لڑ کی ایسے ہی کپڑے اتار رہی ہے اور معاشرہ میں اس کا غلط اثر ہو رہا ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rakhi sawant accuses sunny leone of spoiling countrys youth in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply