اداکاروں پر مشتمل روشن خاندان سے اب ایک اداکارہ بھی ابھر رہی ہے

ممبئی:مشہور موسیقار راجیش روشن کی بیٹی پشمنا روشن بالی ووڈ میں شروعات کرنے جا رہی ہیں۔ روشن خاندان کا بالی ووڈ سے پرانا ناطہ رہا ہے۔ راکیش کے والد روشن ناگراتھ معروف موسیقار تھے۔ جبکہ ریتک کے نانا جے اوم پرکاش فلمساز اور ڈائریکٹر تھے۔ راکیش روشن اور ان کے بھائی راجیش روشن نے بھی بالی ووڈ میں کافی نام کمایا ہے۔
اس کے بعد رتیک اس خاندان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ اب روشن خاندان سے ایک اور چہرہ بالی ووڈ میں نظر آ سکتا ہے۔ ایسی خبر ہے کہ موسیقار راجیش روشن کی بیٹی پشمنا روشن کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ فلم’قابل‘کو عوام سے مل رہی تعریف سے روشن خاندان خوش ہے۔
جلد ہی رتیک کے پرستاروں کو ایک اورخوشخبری ملنے والی ہے، کیونکہ ان کی چچازاد بہن بھی پردہ سیمیں پر قدم رکھنے والی ہیں۔ بتایا جاتا ہے، پشمنا نے حال ہی میں شاہ رخ کے گرو بیری جان کے ایکٹنگ اسکول سے کورس مکمل کیا ہے۔ راکیش اپنی بھتیجی کے لئے ان دنوں ایک عمدہ اسکرپٹ کی تلاش کر رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اگلے سال پشمنا کو لانچ کیا جائے گا۔

Title: rakesh roshan to launch rajeshs daughter pashmina roshan in bollywood | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply