میں ایک لالچی اداکار ہوں :راجکمار راؤ

نئی دہلی: اپنی اداکاری سے بالی ووڈ میں خاص جگہ بنانے والے اداکار راجکمار راؤکا کہنا ہے کہ وہ ہر بار سوچتے ہیں کہ سال میں دو سے زیادہ فلمیں نہیں کریں گے لیکن ” لالچی“ اداکار کوئی بھی اچھی اسکرپٹ ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتا کیونکہ بالی ووڈ میں کسی کی بھی جگہ مستقل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکار راجکمار راؤ کی چھ فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جن میں ’ ٹریپڈ‘ بریلی کی برفی، نیو ٹن“ جیسی فلمیں شامل تھیں۔

راجکمار راؤ نے رواں سال کا آغاز فلم ’ اومرٹا‘ سے کیا تھا اور بعد میں ان کی فلم ’ فنے خاںآئی اور اب وہ اپنی تیسری فلم ’ استری‘ کی ریلیز کے لئے تیار ہیں ۔ امر کوشک کے ہدایت میں بنی یہ فلم ایک ہارر کامیڈی ہے۔

ایکٹر راؤ کا کہنا ہے کہ ایک اچھی فلم کو منع کرنا ان کے لئے مشکل ہو جاتا ہے اور آخر میں وہ اس میں کام کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

راجکمارراؤ نے کہا ’ میں جب بھی سال میں دو فلمیں کرنے کے بارے میں سوچتا ہوں ، میرے سامنے ’ استری‘ جیسی ایک اور اچھی کہانی آ جاتی ہے اور میں ا س سے انکار نہیں کرپاتا ،یہاں کوئی بھی مستقل نہیں ، ہر کسی کی جگہ لی جا سکتی ہے ، اگر میں سال میں دو فلم کرنے کی اپنی چاہت سے کسی فلم کو نہ کہہ دوں اور گھر پر بیٹھا رہوں تو کوئی اور وہ فلم کر لیے گا“ ۔

راؤ نے آگے کہا ” ا س لئے میں اپنے راستے میں آنے والی ہر اچھی فلم کرتا ہوں پھر چاہے مجھے آرام کم ملے ، میں جب بھی سوچتا ہوں کہ اب میں تھوڑا بریک لوں گا ایک اچھی اسکرپٹ میرے سامنے آ جاتی ہے۔ “

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajkummar rao says i am a greedy actor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply