سوچا بھی نہیں تھا کہ نوازالدین اتنے بڑے اسٹار بن جائیں گے: راجکمار ہیرانی

نئی دہلی: سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی جلد ہی نندیتا داس کے ہدایت میں بنی فلم ’ منٹو‘ میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ یہ فلم مشہور و معروف اردو ادیب سعادت حسن منٹو کی سوانح پر مبنی ہے۔

چھوٹے چھوٹے کرداروں سے مرکزی کردار نبھانے تک نواز الدین کا سفر حیران کن ہے۔ حال ہی میں ہندی سنیما کے مشہور ہدایت کار و فلم ساز راجکمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ میں نواز کے فلمی سفر کو حیرت بھری نگاہوں سے دیکھتا ہوں۔

راجکمار ہیرانی نے ایک انٹریو میں کہا کہ ’ کیرئر کے ابتدائی ایام میں نواز کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہوں نے تصوربھی نہیں کیا تھا کہ وہ اس طرح شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے اور اتنا مشہور ہو جائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ 2003میں نواز کے ساتھ ’ منا بھائی ایم بی بی یس ‘ میں ہیرانی کام کرچکے ہیں۔

آئی این ایس کے مطابق ہیرانی نے کہا” انہوںنے فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھااور میں نے انہیں کہا تھا، نواز آپ اچھے اداکار ہو ، لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ نوازالدین اتنے بڑے اداکار بن جائیں گے جو آج وہ ہیں“۔

واضح ہو کہ ہیرانی جس فلم کی بات کررہے ہیں اس میںمنابھائی ایم بی بی ایس کے مرکزی کردار سنجے دت کی طرح ان کے والدسنیل دت ہی مرکزی کردار میں تھے ۔

لیکن اس فلم میں نواز کا ایک مختصر رول تھا، فلم میں نواز سنیل دت ک کی جیب کاٹتے ہیں لیکن وہ لوگوں سے انہیں بچاتے ہیں اور زندگی گذارنے کا سلیقہ سکھاکر انہیں راہ راست پر لے آتے ہیں ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajkumar hirani on nawazuddin siddiquis meteoric rise never thought hed become such a huge star in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply