ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی ہر فلم سوپر ہٹ رہی ہے

سہیل احمد

بالی ووڈ کے بہترین ڈائریکٹر وں کی فہرست میں راجکمار ہیرانی کا نام سرفہرست آتاہے، ان کے فلم سازی کا طرز سب سے الگ بالکل انوکھا ہے۔ راجکماری ہیرانی جو بھی موضوع کا انتخاب کرتے ہیں سب سے جدا ہوتا ہے اور ان کے موضوع انتخاب کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ ہندی سنیما میں راجکمار ہیرانی نے اپنی ایک الگ شناخت بنا چکے ہیں ، ابھی تک جو بھی فلمیں انہوں نے اپنے ہدایت کاری میں بنائی ہیں انسبھی فلموں نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی ہیں۔ایسا کہنا غلط نہ ہوگا کہ ان کی انہی کامیابیوں نے ان کو ملک کے سب سے بڑے فلمی اعزاز یعنی کہ نیشنل فلم ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے ساتھ ہی فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نواز ے جا چکے ہیں۔

2003میں راجکمار ہیرانی نے بطور ڈائریکٹر اپنے فلمی کیرئر کا آغاز کیا تھا۔15سالہ اس کیرئر میں ہیرانی نے صرف پانچ فلمیں بنائی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان کی سبھی پانچوں فلموں نے زبردست کامیابی کے حاصل کی اور باکس آفس زبردست ہٹ رہی ہیں۔ہیرانی کی فلموں سے سامعین کو بھرپور تفریح تو ملی ہی ساتھ ہی انہوںنے کئی ہندی فلموں کے کئی ریکارڈ کو بھی توڑا اور نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

راجکمار ہیرانی کے ہدایت میں بنی پہلی فلم ” منا بھائی ایم بی بی ایس“ تھی جس میں اہم کردار میں اداکار سنجے دت اور ایکٹر ارشد وارثی کی جوڑی تھی جو فلمی پردے پر جلوہ گر ہو ئی تھی۔ اس کے بعد ہیرانی نے فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کی دوسری سریز بنائی جس کا نام تھا ” لگے رہو منا بھائی“ ان دونوں فلموں کی کامیابی نے راجکمار ہیرانی کے حوصلے بلند کر دئیے اور ہیرانی نے ایک نئی فلم بنائی جس کا نام انہوںنے ” تھری ایڈیٹس “ رکھا اس فلم میں اداکار عامر خان اور آر مادھون اداکار شرمن جوشی اہم کردار میں دیکھائی دیئے۔

فلم تھری ایڈیٹس نے تو باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا اور باکس آفس پر زبردست کاروبار کیا اس وقت یہ فلم نے کئی سارے فلمی ریکاڈر کو توڑکر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ فلم تھری ایڈیٹس کی کامیابی نے فلم ساز راجکمار ہیرانی کوبلندیوں پرپہنچا دیا جو اب بالی وڈ انڈسٹری میں بہترین ہدایت کار وںمیں پہچانے جاتے ہیں۔
اس کے بعد راجکمار ہیرانی نے اپنے نئے جوش وخروش کے ساتھ فلم ’ پی کے‘ کو بنایا ۔ اس فلم سے راجکمار ہیرانی کو زبردست شہرت ملی اور یہ کہلوانے پر مجبور کر دیا کہ وہی ہیں بالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے بہترین ڈائریکٹر ، اور لوگوں کو اپنے فلم سازی کا لوہا منوانے پر مجبور کر دیا۔
اب حال ہی میں ان کی ہدایت میں بنی فلم’ سنجو ‘ ریلیز ہوئی ہے جو باکس آفس پر ریکارڈکمائی کر رہی ہے۔ فلم سنجو نے کئی سارے ہندی فلموں کے ریکارڈ توڑ تاریخ رقم کی ہے۔ ہیرانی کی ماضی کی فلموں پر نظر ڈالیں تو پتہ یہ چلتا ہے کہ وہ شروع سے ہی ریکاڈر بریکر فلم ساز رہے ہیں۔ ہیرانی کی فلمیں ہمیشہ ہی کمائی کا نیاہدف تیار کرتی ہیں۔

عامر خان اور راجکمار ہیرانی کی جوڑی میں بنی فلم ’ تھری ایڈیٹس‘ نے پہلی بار باکس آفس پر 200کروڑ کی کمائی کا ریکارڈ بنایا تھا ۔ اس کے بعد راجکمار ہیرانی فلم ’ پی کے ‘ لیکر آئے تو اس فلم نے بھی ریکارڈ بنا دیا ، یہ پہلی ہندی فلم تھی جس نے باکس آفس پر 300کروڑ کا اعداد وشمار پار کیا تھا۔ فلم تھری ایڈیٹس کا لائف ٹائم کلکشن 202کروڑ اور فلم پی کے کا 340.80کروڑ روپے تھا۔ راجکمار کی حال ہی میں ریلیز فلم ’ سنجو‘ جو ایکٹر سنجے دت کی سوانح ہے نے ہندوستان میں زبردست کمائی کر رہی ہے اس فلم نے اب تک 200کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔ ہیرانی کی اس فلم نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم باہوبلی کا پرانا ریکارڈ توڑدیا ہے اور باہوبلی کے تیسرے دن 46.50کروڑ کی کمائی کرنے کا ریکارڈ توڑ کر فلم ’ سنجو‘ نے تیسرے دن 46.71کروڑ کا کمائی کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اب تک فلم ’ پی کے‘ راجکمار ہیرانی کی سب سے بڑی پہلی دن کمائی کرنے والی فلم تھی لیکن ہیرانی ہی کی فلم نے ان کا ریکارڈ توڑ دیا، پی کے پہلے دن کی کمائی 25.45کروڑ تھی اور اب فلم’سنجو‘ نے زبردست کمائی کی اور اس کا پہلے دن کا کاروبار 34.75کروڑ رہا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajkumar hirani films breaks box office records in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply