رجنی کانت پدم وبھوشن اور پرینکا چوپڑا پدم شری ایوارڈسے سرفراز

نئی دہلی: جنوبی ہند کے معروف فلم اداکار رجنی کانت کو صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے منگل کے روز راشٹرپتی بھون میں ایک پروقار تقریب میں ہندوستان کے دوسرے سب سے بڑے غیر فوجی اعزاز پدم وبھوشن سے سرفراز کیا جبکہ بالی ووڈ کی ادکارہ پرینکا چوپڑا کو پدم شری ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔
چوڑی دار کرتا پاجامہ اور بھورے رنگ کی نہرو جیکٹ میں ملبوس رجنی کانت کے ہمراہ اس تقریب میں ان کی اہلیہ لتا رجنی کانت بھی تھیں۔رجنی کانت کے کروڑوں چاہنے والے ہیں اور وہ اپنے شیدائیوں میں پیار سے ”تھلائی ور“ سے پکارے جاتے ہیں۔وہ گذشتہ تین دہائیوں سے ہندی اور جنوبی ہند کی فلموں میں کام کر رہے ہیں۔
راشٹرپتی بھون میںمنعقد ا س سادہ مگرپر وقار تقریب میں ہندی فلموں کی مشہور و معروف اور ہر دلعزیز اداکارہ خالص دیسی لباس ساڑی میں ملبوس تھیں۔سابق حسینہ عالم تقریباً ایک عشرہ سے ہندی فلموں میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے امریکی ٹی وی سیریل کوانٹیکو میں اپنے کردار سے دنیا بھر میں ہندوستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajinikanth gets padma vibhushan padam shri to priyanka chopra in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply