رجنی کانت کی فلم 2.0کے سیٹیلائٹ حقوق 110کروڑ روپے میں فروخت؟

ممبئی:جہاں ایک جانب باہو بلی فلمیں باکس آفس پر آمدن کے ریکارڈ توڑ رہی ہیں وہیں دوسری جانب سب کی آنکھیں ڈائریکٹر شنکر کی2.0پر ٹکی ہیں کہ و ہ کیسی کمائی کرتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت اور بالی وڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار کی شراکت والی فلم 2.0 2018میں ریلیز ہونے والی فلموں میں سب سے زیادہ آمدنی والی فلموں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔اس فلم نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی تقریبا 200 کروڑ روپے کی آمدن کر لی ہے۔
فلم ڈائریکٹر شنکر نے بتایا ہے کہ سیٹیلائٹ رائٹس 110 کروڑ روپے میں فروخت ہوگئے ہیں۔یہ آمدنی فلم کے تینوں ورژن (ہندی، تامل اور تیلگو) کی ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس کے علاوہ فلم کے میکرس نے ’2.0‘ کے تھیٹر رائٹس 80 کروڑ روپے میں فروخت کئے ہیں ۔اس فلم کا مجموعی بجٹ 450 کروڑ روپے ہے اور یہ ہندوستان کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ہے۔
اس فلم میں اکشے کمار اور رجنی کانت کے علاوہ ایمی جیکسن کا بھی اہم کردار ہے۔ اسفلم کا آڈیو،جو دنیا بھر میں تقریباً 7000 سنیما ہالوں پر ریلیز ہوگی،حال ہی میں لانچ کیا گیا ہے ۔تین زبانوں ہندی ،تمل اور تیلگو میں آنے والی اس فلم کے سیٹیلائٹ حقوق 110کروڑ روپے میں فروخت ہو چکے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajinikanth akshay kumars 2 0s satellite rights sold for this amount in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply