رجنی کانت طبی معائنہ کے لیے امریکہ روانہ

چنئی:مشہور تمل اداکار رجنی کانت اپنی صحت کے معائنے کےلئے امریکہ کے لئے روانہ ہوگئے۔ مسٹر رجنی کانت کے قریبی ذرائع نے بتایا ”وہ صحت مند ہیں۔یہ صرف ایک معمول کے چیک اپ ہے۔
وہ ایک دو ہفتے میں واپس آجائیں گے۔انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ”کبالی“کے سودن پورے ہونے کے موقع پر ہونے والی تقریب مین شامل ہونے کا وعدہ کیا ہے۔“ قابل ذکر ہے کہ رجنی کانت گزشتہ سال جون میں گردے سے متعلق بیماری کے علاج کےلئے امریکہ گئے تھے۔
وہ وہاں پر دو مہینے تک علاج کے بعد چنئی واپس آئے تھے۔امریکہ سے واپس آنے پر کچھ دن آرام کرنے کے بعد انہوں نے ”2.0“ کی شوٹنگ شروع کی تھی۔اس فلم کی شوٹنگ پوری ہونے کے بعد وہ امریکہ گئے ہیں۔فلم ”2.0“ اندھیرن فلم کا سیکول ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajini leaves for us for medical check up in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply