سپریم کورٹ میں ’پدماوت ‘کی نمائش کے خلاف مدھیہ پردیش اور راجستھان کی عرضی پر سماعت منگل کو

نئی دہلی:راجستھان اور مدھیہ پردیش کی حکومتوں نے پیر کو سپریم کورٹ سے رجوع کر کے اس سے استدعاکی ہے کہ وہ متنازعہ فلم ’پدماوت‘ کی کل ہند پیمانے پر نمائش کی اجازت دینے کے اپنے فیصلہ پرنظر ثانی کرکے اس میں ترمیم کرے۔
اپنی عرضی میں ان دونوں حکومتوں نے یہ دلیل دی کہ سنیماٹو گراف قانون کے تحت انہیں یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ایسی کسی بھی فلم کو ،جس سے امن و اقنون کو خطرہ لاحق ہوجانے کا خدشہ ہو،سنیما گھروں کی زینت بننے سے روکنے کا اختیار رکھتی ہے۔
اس لیے اس کی اولیں فرصت میں سماعت کی جائے۔اس معاملہ میں فلم کے پیش کردہ گروپ ویاکوم 18کی پیروی کرنے والے وکیل ہریش سالوے نے اس قسم کی کسی بھی عبوری عرضی کی فوری سماعت کی مخالفت کی۔
لیکن چیف جسٹس دیپک مشرا ، جسٹس اے ایم کھانویکر اور جسٹس ڈی وائی چندراچوڑ پر مشتمل عدالت عظمیٰ کی بنچ نے بی جے پی حکمرانی والی ان دونوں ریاستوں کی جانب سے داخل کردہ عرضی پر منگل کو سماعت کرنا منظور کر لیا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajasthan and madhya pradesh move sc against padmaavat release cji bench to hear plea tomorrow in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply