راج اینڈ پابلو نے دہلی میں آئیفا2018کی میزبانی کی

نئی دہلی: زندہ دل سیماب صفت میڈیا شخصیات راج اور پابلو نے گذشتہ دنوں دہلی میںآئی آئی ایف اے 2018پروگرام کی میزبانی کی۔بی بی سی ایشیائی نیٹ ورک ریڈیو کے میزبان جو اپنے ہفت روزہ بالی ووڈ شو کے لیے معروف ہیں پروگرام کی قیادت کی۔

اس پروگرام میں کرن جوہر، رنبیر کپور، شاہد کپور، دیا مرزا اور کارتک آرین جیسی شخصیا ت نے شرکت کی۔ راج اور پابلو کو نظامت کے دوران ان بالی ووڈ ستاروں کا انٹرویو بھی کرتے دیکھا گیا اور انٹرویو کے دووران اپنی بذلہ سنجی اور خوش مزاجی کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ ایسے سوالات کیے اور فقرے چست کیے کہ بالی ووڈ اسٹار بھی بڑے لطف اندوز ہوئے ۔

اور کئی بار ان بالی ووڈ اسٹارز کو پابلو اور راج کے بے ساختہ کہے گئے جملوںپر جھینپتے اور پھر بے اختیار کھکھلا کر ہنستا دیکھا گیا۔آئیفا 2018آئندہ ماہ جون کی 22اور24تاریخ کو بنکاک، تھائی لینڈ میں ہوگا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raj pablo host iifa 2018 launch event in delhi in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply