فلم2006 ’وارانسی۔ دی ان ٹولڈ‘ میں رائما سین دہشت گرد کا کردار ادا کریں گی

ممبئی:بالی وڈ کی جانی مانی اداکارہ رائما سین اپنی آنے والی فلم میں ایک دہشت گرد کا کردار ادا کرتی نظر آ سکتی ہیں۔ فلمساز آریہ من کیشو کی آنے والی فلم’2006 وارانسی-دی انٹولڈ‘ کا پوسٹر ریلیز ہوا ہے جس میں رائما سین دو مختلف کرداروں میں نظر آرہی ہیں۔ وہ اس فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ وہ اس فلم میں دہشت گرد ہیں اور فلم کے پوسٹر پر متنازعہ لائن بھی لکھی ہے’ہر پاکستانی دہشت گرد نہیں ہوتا، لیکن کیوں ہر دہشت گرد ایک پاکستانی ہو تا ہے؟‘ یہ فلم 2006 میں وارانسی میں ہوئے دھماکوں پر مبنی ہے۔ یہ دھماکے سنکٹ موچن ہنومان مندر اور ریلوے اسٹیشن پر ہوئے تھے اور یہ اوم پوری کی آخری فلم بتائی جا رہی ہے۔
اس فلم میں راہل دیو، روی کشن اور مکل دیو نے کام کیا ہے۔ مشہور ڈائریکٹر تگمانشو دھولیا اس فلم میں اوم پوری کو آواز دینے والے ہیں کیونکہ ڈبنگ مکمل کرنے سے پہلے ہی ان کی موت ہو گئی تھی۔ یہ فلم اس سال مئی میں ریلیز ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raima sen turns a terrorist in 2006 varanasi the untolds new poster in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply