فلم رئیس کے ڈائریکٹرراہل ڈھولکیا عامر کی فلم دنگل دیکھنے کے متمنی

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور فلمساز راہل ڈھولکیا مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ دیکھنا چاہتے ہیں۔ راہل ڈھولکیا کی فلم ’رئیس‘ 25 جنوری کو منظرعام پر آئی ہے اس فلم میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔اس فلم کے لئے ناظرین کا ردعمل اچھا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جن فلموں کو دیکھنا چاہتے ہیں ان میں عامر خان کی فلم دنگل سرفہرست ہے اور وقت ملتے ہی وہ یہ فلم ضرور دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ابھی رئیس کو لے کر مصروف ہیں تاہم انہیں جب وقت ملے گا تو وہ سامعین کے ردعمل کو سمجھنے کے لئے سنیما ہال میں جاکر فلم رئیس دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی دنگل بھی نہیں دیکھی اس لئے وقت ملتے ہی میں سب سے پہلے دنگل دیکھوں گا۔
باکس آفس پر رتیک کی فلم ’قابل‘ کی رئیس سے ٹکر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ”فلم کی ریلیز کی تاریخ طے کرنا میرے ہاتھ میں نہیں ہے،میں اس پر دھیان نہیں دے رہا تھا۔ میرے لئے یہ معنی نہیں رکھتا کہ کون سے فلم کس فلم کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے۔ صرف شائقین ہی نہیں بلکہ بالی وڈ کی کئی ہستیوں نے بھی رئیس کو پسند کیا ہے“۔

Title: rahul dholakia wants to watch aamir khans dangal in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply