ماہرہ۔شاہ رخ خان کی فلم رئیس پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی:سنسر بورڈ

اسلام آباد: گذشتہ کئی ہفتوں سے یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ ماہرہ۔شاہ رخ خان کی فلم رئیس پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہے۔لیکن تازہ ترین اطلاع کے مطابق یہ فلم پاکستان میں نہیں دکھائی جائے گی۔ سنسر بورڈ کے داخلی ذرائع کے مطابق بالی ووڈ میں ڈیبو کرنے والی ماہرہ خان کی یہ فلم پاکستان کے سنیما ہالوں میں نہیں دکھائی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ریلیز ہونے کی اجازت نہ دینے کا سبب یہ ہے کہ اس فلم کی کہانی اسلام اور ایک مخصوص طبقہ کے جذبات کو مجروح کرتی ہے۔علاوہ ازیں اس فلم میں مسلمانوں کو مجرم ،مطلوب افراد اور دہشت گرد دکھایا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کے باعث یہ فلم بھی متنازعہ بنی ہوئی تھی۔ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں حملہ کے بعد ہندستان میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raees will not release in pakistan says the censor board in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply