شاہ رخ خان سے پہلے نواز الدین کو رئیس میں کام کرنے کا آفر ملا تھا

ممبئی: بالی ووڈ میں سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہور نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ فلم ’رئیس‘ میں کام کرنے کی آفر انہیں چار سال قبل ملا تھا۔ نواز الدین صدیقی ان دنوں اپنی آنے والی فلم” حرام خور “کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان اہم کردار میں ہیں۔ نواز الدین نے اس فلم میں ایک پولیس آفیسر جبکہ شاہ رخ نے شراب اسمگلر کا کردار ادا کیا ہے۔
نواز الدین نے کہا کہ ’رئیس‘ کا آفر شاہ رخ خان سے پہلے ان کے پاس آیا تھا۔ نواز الدین نے بتایا ”میں نے’ رئیس ‘میں کام کیا ہے اور اس کا آفر ملنے میں میری شریک اداکارہ شویتا ترپاٹھی کا بڑا ہاتھ ہے۔ شویتا نے ایک دن مجھے فون کر کے پوچھا کہ کیا میں راہل ڈھولکیا کی فلم کرنا چاہوں گا؟ یہ اس وقت کی بات ہے جب شاہ رخ خان فلم سے جڑے بھی نہیں تھے۔
نواز الدین سے جب یہ پوچھا گیا کہ رئیس عالم کے کردار کے لئے وہ ڈھولکیا کی پہلی پسند تھے؟ اس پر نواز الدین نے کہا ’میں اس بارے میں کچھ کہنا نہیں چاہتا۔ راہل ڈھولکیا کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raees shah rukh khans film was offered to nawazuddin siddiqui first in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply