فلم ’جے ہو‘ میں سلمان خان کی ہیروئن دیجی شاہ کبھی نہیں بھولیں گی کہ وہ ایک ڈرائیور کی بیٹی ہیں

نئی دہلی: اداکارہ دیجی شاہ پہلی بار اہم کردار میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’ جے ہو‘ میں نظر آئی تھیں ، سلمان خان کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی دیجی شاہ کا بالی ووڈ انڈسٹری نے زبردست استقبال کیا لیکن دیجی شاہ کو کوئی بڑا پروجکٹ یا کوئی بڑی فلم نہیں مل سکی

’ جے ہو‘ فلم کے بعد اداکارہ دیجی شاہ نے کئی دیگر فلموں میں کام  کیا لیکن انہیں پہچان نہیں مل سکی لیکن اب سپر ہٹ فلم ریس 3میں دیجی شاہ کے اپنے گاؤن کو چاقو سے کاٹنے اور بزنس والے ڈائیلاگ کے بعد لوگ ان کا مذاق بنا رہے ہیں ، پھر بھی اداکارہ دیجی شاہ بے حد خوش ہیں۔ وہکہتی ہیں” تبصرے مثبت ہو ںیا منفی ، چاہے لوگ میرا مذاق اڑارہے ہوں یا تعریف کر رہے ہوں، کچھ بھی ہو مجھے تو اس بات کی خوشی ہے کہ اب زیادہ سے زیادہ لوگ مجھے پہچان رہے ہیں ۔

ابھی میں حال ہی میں ممبئی کے لوکھنڈوالا علاقے میں کچھ لوگوں نے مجھے دیکھتے ہی آپس میں بات کر رہے تھے کہ دیکھو وہ بزنس ڈائیلاگ والی لڑکی ہے۔ وہ میرا نام نہیں جانتے تھے لیکن میرے اس ڈائیلاگ سے مجھے پہچان رہے تھے۔ مجھے بزنس والے ڈائیلاگ سے خوب پہچان ملی ہے ۔

اپنے فلمی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیجی شاہ کہتی ہیں ” میں ایک ڈرائیور کی بیٹی ہوں، 10ویں درجہ کے امتحان کے بعد اپنے جیب خرچ کے لئے فلموں کے گانے میں پیچھے جو بھیڑ ہوتی ہے اس بھیڑ کا حصہ بنی ، بعد میں کوریو گرافر ،پھر ماڈل اور اب یہاں ہوں، میں کتنا بھی پیسہ کما لوں ، لیکن میں کبھی یہ نہیں بھولوںگی کہ میں ایک ڈرائیور کی بیٹی ہوں۔

میں سب سے یہی گزارش کروں گی کہ سخت محنت سے آپ اپنا خواب پورا کر سکتے ہیں۔ دیجی نے سلمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ” مجھے سلمان خان مل گئے او رمیری زندگی بدل گئی ، خدا کرے سب کو ان کے کام کے علاقے میں ان کا سلمان خا ن مل جائے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Race 3 actress daisy shah has this to say on her viral business dialogue in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply