گریمی اینڈ امریکن میوزک ایوارڈ پانے والے گلوکار جارج مائیکل انتقال کر گئے

لندن: مشہور پوپ گلوکار اور دو بار گریمی ایوارڈ جیتنے والے جارج مائیکل 53 سال کی عمر میں چل بسے۔ جارج کے پبلسٹ نے ایک بیان میں کہا ’ہمیں اس بات کی توثیق کرنے میں کافی دکھ ہو رہا ہے کہ ہمارے پیارے بیٹے،بھائی اور دوست مائکل کا کل کرسمس کے دن ان کے اپنے مکان میں انتقال ہوگیا۔ بیان میں کہا گیا ’ان کا کنبہ چاہتا ہے کہ اس مشکل وقت میں ان کی رازداری کا احترام کیا جائے۔ نارتھ لندن میں 25 جون 1963 میں پیدا ہونے والے جارج مائیکل کا اصلی نام جارجیوس کریاکوس پنائیوٹوؤ تھا۔
انہوں نے اپنے گلو کاری کیریئر کا آغاز 80 کی دہائی میں ویم سے کیا تھا اور بعد میں اکیلے اپنی گلوکاری جاری رکھی۔ چار دہائی پر محیط اپنے کیریئر میں ان کی دس کروڑ البمز فروخت ہوئیں۔ جارج مائیکل کی گلوکاری میں عروج ویم بینڈ سے ہوا جو انھوں نے اپنے اسکول کے دوست اینڈریو ریگلی کے ہمراہ بنایا۔ اس کے بعد وہ سولو گلوکاری جانب چلے گئے اور ان کی مشہور البمز میں ‘فیتھ’ اور ’لسن ود آؤٹ پریجوڈس وولیئم ون‘ شامل ہیں۔ ان کی نجی زندگی اور پیشہ ورانہ کریئر پر مبنی فلم ’اے ڈفرینٹ اسٹوری‘ 2005 میں ریلیز ہوئی۔
برطانوی چارٹس میں ان کے سات گانے سر فہرست رہے جن میں کییر لس وسپرز اور فیتھ شامل ہیں۔ انھوں تین برٹ ایوارڈ اور دو گریمی جیتے۔ تاہم ان کے کیریئر کا زوال اس وقت شروع ہوا جب وہ شہ سرخیوں میں غلط وجہ سے آنا شروع ہو گئے۔ اکتوبر 2006 میں انھوں نے نشہ میں گاڑی چلانے کا اعتراف کیا اور ان پر ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ 2008 میں ان کو کلاس اے کی منشیات رکھنے پر متنبہ کیا گیا۔
ستمبر 2010 میں مائیکل کو دو ماہ کی قید کی سزا ملی جب نارتھ لندن میں ان کی گاڑی ایک دکان سے ٹکرا گئی۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Publicist british singer george michael dead at age 53 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply