پرینکا چوپڑا ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے بعد اب بھوجپوری فلمیں بھی کریں گی

نئی دہلی: اداکارہ پرینکا چوپڑا ، جنہوںنے بالی وڈ اور ہالی وڈ فلموں سے دنیا بھر کے لوگوں اپنا پرستار بنا رکھا ہےجلد ہی بھوجپوری فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ہیں۔
ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والی پرینکا چوپڑا نے اپنی اداکاری سے پوری دنیا میں اپنا پرچم لہرنے کےساتھ ہی اپنے والدین کا نام بھی روشن کیا ہے۔ پرینکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پرینکا ہندی اور انگلش فلموں کے بعد اب بھوجپوری فلمو ں میں بھینظر آئیں گی ۔
اتنا ہی نہیں پرینکا اور ان کی ماں نے سال 2016میں اپنا پروڈکشن ہاؤس ’ پرپل پیبل پیکچرز‘ بھی کھولا ہے اور انہو ںنے علاقائی فلمیں بھی بنائی ہیں ، جس میں مراٹھی فلمیں شامل ہیں۔
پرینکا چوپڑا کی ماں نے یہ بھی بتایا کہ انہو ںنے اپنے پروڈکشن کی بھوجپوری فلم ” بم بم بول رہا کاشی ‘ بھی ریلیز کی ہے۔ لیکن بالی ووڈ انڈسٹری نے اس میں کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی ۔
واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا ہالی ووڈ میں اپنے شو ’ کوانٹیکو‘ کے باعث کافی سرخیوں میں رہتی ہیں۔

Title: priyankas colleagues thought i was crazy to back bhojpuri film madhu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply