پرینکا چوپڑا 10سال بعد پھر سلمان خان کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی

ممبئی:ایسا قیاس لگایا جارہا ہے کہ بالی ووڈ دبنگ سلمان خان اور اداکارہ پرینکا چوپڑا ایک با ر پھر فلم ’ بھارت‘ میں سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیئر کر سکتی ہیں۔
اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ آن اسکرین جوڑی تقریباً 10سال بعد پھر پردہ سمیں پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ پہلے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ پرینکا کی اگلی بالی ووڈ فلم عامر خان کے ساتھ ہوگی لیکن اب سلمان خان کا نام چل رہا ہے۔
اداکارہ پرینکا سب سے پہلے سلمان خان کے ساتھ سال 2004میں ریلیز ہوئی فلم ’ مجھ سے شادی کرو گی‘ میں نظر آئیں تھیں۔ اس کے بعد پرینکا اور سلمان خان فلم ’ سلام عشق‘ اور گاڈ توسی گریٹ ہو’ میںایک ساتھ کام کیا ۔
واضح رہے کہ سلماخان کی اگلی فلم ’ بھارت‘ ہے اس فلم کو ان کے پسندیدہ ڈائریکٹر علی عباس ڈ ا ئریکٹ کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں پرینکاچوپڑا بھی علی عباس کی فلم ’ غنڈے‘ میں کام کر چکی ہیں ۔

Title: priyanka chopra to romance salman khan in bharat | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply