پرینکا چوپڑا مادھوری دکشت پر سیریل بنائیں گی

ممبئی:اداکارہ پرینکا چوپڑا،مشہوراداکارہ مادھوری دکشت کی زندگی پر سیریل بنانے جارہی ہیں۔ پرینکا اور مادھوری کا نام آخر کار ایک ساتھ جڑ ہی گیا۔ یہ دونوں اداکارائیں ایک مزاحیہ سیریل بنائیں گی۔ سیریل مادھوری کی زندگی پر مبنی ہوگا۔ یہ سیریل اے بی سی نیٹ ورک پر دکھایا جائے گا۔ اسی چینل پر نشرسیریل ’کوانٹکو‘ سے مغربی ممالک میں پرینکا کی اداکاری کی شروعات ہوئی تھی۔
سیریل میں ایک بالی ووڈ فنکار کی کہانی دکھائی جائے گی، جو دوہری ثقافت والے اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ میں بستی ہے اور اپنی طرز زندگی میں رنگ بھرنے کی کوشش کرتی ہے۔ سیریل مادھوری کی حقیقی زندگی پر مبنی بالی ووڈکے اسکرپٹ رائٹراور ’جنرل ہاسپٹل: نائٹ شفٹ‘ جیسے پروگراموں کی اسکرپٹ لکھنے والے مسٹر راؤ اس سیریل کا اسکرپٹ لکھیں گے اور ایگزیکٹو پروڈیوسر ہوں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priyanka chopra to make serial on madhuri dixit in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply