خواتین خود پر شک کرنا چھوڑ کر اپنے ٹیلنٹ کو ابھاریں : پرینکا چوپڑا

نئی دہلی: بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں اپنی شناخت بنا چکی اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ ہمیشہ دو فصلی رویہ اختیار اور دوسرے درجہ کے شہریوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے وہیں مردوں کے برعکس انہیں خوبصورتی کے مخصوص معیار پر عمل کرنے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے۔

چوپڑا کا کہناہے کہ سماجی پیمانے کے آگے جھکنے کے بجائے خواتین کو خود سے پیار کرنے اور اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

میگزین ’ ایلیور‘ کو دیئے ایک انٹریو میں اداکارہ پرینکا نے کہا ” ہمیں ہمیشہ سے یہ کہا گیا ہے کہ صرف ایک ہی جیت سکتا ہے ، صرف بہترین کو ہی سب سے اچھا لڑکا ملے گااور صرف سب سے اچھے کو ہی سب سے اچھی نوکری ملے گی اور اس لئے ہم سارا وقت دوسروں کو اپنی راہ سے ہٹانے میں لگا دیتے ہیں“۔

پرینکا نے مزید کہا” کیا ہم صرف ایک پل کے لئے خود سے پیار کریں اور کہیں ، ان سب میگزین کو ہمیں بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہم کیسے وزن کم کریں یا مردوں کو لبھانے کے لئے کیسے بھوکے رہیں؟“ اداکارہ نے یہ بھیکہا کہ ” لوگ ہمیشہ خواتین کے ٹیلنٹ پر شک و شبہ کرتے ہیں ، اس لئے خواتین کو خود اپنے اوپر تنقید کرنا بند کر دینا چاہئے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priyanka chopra stop self doubting ladies we have enough people doing that to us in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply