ریتک روشن فلم کرش۔ 4 میں دو ادا کاراؤں کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار ریتک روشن اپنی آنے والی فلم کرش۔4 میں دو معروف ادا کاراؤں کے ساتھ رومانس کرتے نظر آسکتے ہیں ۔فلم کی اسکرپٹ پر ابھی کام چل رہا ہے اور اسی درمیان ایسا ماناجارہاہے کہ ڈائریکٹر راکیش روشن اس بار فلم میں دو بڑی اداکار اؤں کو کاسٹ کرنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔

جن دو ناموں کی خبریں گردش کر رہی ہیں وہ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور کٹرینہ کیف ہو سکتی ہیں۔پرینکا جہاں فلم میں پچھلے 2 پارٹس کا حصہ رہ چکی ہیں وہیں کٹرینہ کیف سے بھی اسی سلسلے میں راکیش روشن ملاقا ت کر چکے ہیں۔

ایسا بتایا جاتا کہ فلم کی اسکرپٹ اب تک فائنل نہیں ہوئی ہے اس لئے اس میں دوسری ادکارہ کی گنجائش موجود ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priyanka chopra or katrina kaif who will be in krrish 4 with hrithik roshan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply