پرینتی چوپڑا نے اپنی کزن پرینکا کوون مین آرمی قرار دیا

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی کزن پرینکا چوپڑا کو ”ون مین آرمی “مانتی ہیں۔پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ ان کی بہن پرینکا نے اب تک اپنے کیرئیر میں بہت محنت کی ہے۔
پرینکا کے بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک کے سفر سے انہیں تحریک ملتی ہے ،ساتھ ہی وہاں تک پہنچنے کےلئے جوش بھی پیدا کرتا ہے۔پرینکا چوپڑا ان دنوں امریکہ ٹی وی سیریز کوانٹیکو کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ کررہی ہیں۔پرینکا نے ہالی ووڈ فلم ”بے واچ“ میں بھی کام کیا ہے۔پرینیتی نے کہا،”پرینکا ہالی ووڈ میں گئیں ،وہاں انہوں نے ایک شو کیا،پھر فلم میں بھی کام کیا۔
پرینکا ون مین آرمی ہیں اور ان سے میں بہت تحریک حاصل کرتی ہوں۔پرینکا نے مغرب میں ہندوستانی اداکاراؤں کوالگ شناخت دلائی ہے۔ آج ہندوستانی ہیرئن پوری دنیا میں اپنی جگہ بنارہی ہیں۔پرینکا میری بڑی بہن ہیں ،اس رشتے سے میں انہیں کافی قریب محسوس کرتی ہوں۔وہ بھی ہمیشہ میری مدد کرنے کےلئے تیار رہتی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priyanka chopra is one man army says parineeti in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply