پرینکا چوپڑا ایک مرد کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند

نئی دہلی: 15سال کے بالی وڈ کیرئر میں تقریباً ہر طرح کے کردار نبھا چکی ادکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ ابھی بھی وہ اپنا ڈریم رول ادا نہیں کر پائی ہیں۔

گزشتہ ہفتے دہلی میں ایک تقریب میں حصہ لینے پہنچی پرینکا چوپڑا نے اپنے پروفیشنل چوائس سے لیکر ذاتی زندگی تک کے بارے میں بات کی۔ پرینکا نے کہا ” میرا ڈریم رول یہ ہے کہ وہ ایک’ مرد‘ کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا“۔

پرینکا نے اپنے نیویارک میں قیام کے حوالے سےبتایا کہ” نیویارک میں رہتے ہوئے وہاں کے ٹھیٹھرپروڈکشن انہیں بے حد پسند آئے، انہوںنے کہا” ہمیشہ سے نئے اور مشکل و چیلنجگ کردار کا انتخاب کیا،پھر وہ چاہے کوانٹیکو کی ایلیکس ہو یا پھر بے واچ کی ویلن، پیار ایمپوسبل میں ماں کا رول ہو یا سات خون معاف میں 65سا ل کی بوڑھی عورت کا، اس طرح کے کردار بھی میری گلیمرس ایمز کو کافی نہیں کر پائے ہیں۔

واضح رہے پرینکانے حال ہی میں بالی و و ڈ کی دو فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priyanka chopra express her desire to play this dream role in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment