پرینکا چوپڑاکا ویڈنگ گاؤن75فٹ لبا اور20لاکھ ستاروں سے آراستہ تھا

نئی دہلی: حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے 75فٹ لمباسفید گاؤن پہنا تھا جس کی وجہ سے وہ ان دنوں خوب سرخیوں میں ہیں۔ گزشتہ دنوںپرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کے گاؤن والے لباس کی تصویر شیئر کی ۔

واضح رہے کہ پرینکا اور امریکی گلوکارنک جونس نے گزشتہ ہفتے ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے امید بھون میں شاہی انداز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

اب اداکارہ پرینکا کے گاؤن ویل پر سوشل میڈیا میں بحث چھڑی ہوئی ہے۔ 75فٹ لمبا پرینکا کا ویڈنگ گاؤن والے لباس کو رولف لورین نے ڈیزائن کیا تھا جس میں 20لاکھ ستارے لگائے گئے تھے،لیکن سب کی توجہ مرکوز ہوئی ان کے ویڈنگ ویل کی طرف۔اب اس ویڈنگ ویل پر سوشل میڈیا میں لوگوں نے پرینکا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

ایک ٹوئٹر صارف نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا” پرینکا کے75 فٹ والے اس گاؤن ویل کے سامنے ڈچ آف سسکس میگن مارکل کا ویڈنگ ویل بھی بونا رہا کیو نکہ ان کا گاؤن صرف 16فٹ لمبا تھا“۔

پرینکا کے گاؤن کی سوشل میڈیا پر جہاں ایک طرف تعریف ہوئی تو فقرے بھی چست کیے گئے ۔کسی نے اسے مچھر دانی سے تعبیر کیا تو کسی نے اسے کرکٹ پچ کا کور بتایا ۔کسی نے تبصرے پر یہ تبصرہ کیا کہ ”بھائی شکریہ یہ بتانے کا کہ اسے شادی کے بعد مچھر دانی کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پرینکا یہ ویڈنگ ویل والی لباس امید بھون راج محل کے لان میں ہوئی تقریب میں زیب تن کی تھی۔ کرشچن اور ہندو رسم و راوج سے شادی کرنے والی پرینکا چوپڑا نے پیپل میگزین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کی شادی دو مذہبوں کا ملن تھی ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priyanka chopra bollywood star reveals 75ft wedding veil in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment